راحت فتح علی

راحت فتح علی اور ان کے پروموٹر نے کیلیفورنیا کی عدالت سے 22 لاکھ ڈالر کا کیس جیت لیا

(پاک صحافت) معروف گلوکار راحت فتح علی خان اور ان کے پروموٹر نے کیلیفورنیا کی عدالت سے 22 لاکھ ڈالر کا کیس جیت لیا۔ یاد رہے کہ کیلیفورنیا کے مقامی پروموٹر نے ان پر بھتہ وصول کرنے، مالی دباؤ ڈالنے اور ہتک عزت کے الزمات عائد کئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ ایونٹس کے بکرم جیت سنگھ نے کارل کالرا جیون ساتھی کے ساتھ مل کر راحت اور پروموٹر سلمان احمد سے معاہدہ کیا تھا، راحت فتح علی خان کا شو 5 اکتوبر 2019 کو کیلیفورنیا میں ہونا تھا۔ عدالتی دستاویز کے مطابق بکرم جیت سنگھ نے شو سے قبل راحت اور سلمان احمد پر 30 ہزار ڈالر بھتہ مانگنے اور دیگر الزامات لگائے تھے۔

واضح رہے کہ ابتدائی طور پر وکلا پر 50 ہزار ڈالر خرچ کرنے کے باوجود سلمان احمد نے کیلیفورنیا سپریم کورٹ میں اپنی نمائندگی خود کی، راحت فتح علی خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ مسٹر سنگھ اور کارل کالرا کا راحت کے کنسرٹ کیلئے سلمان احمد سے ڈھائی لاکھ ڈالر کا معاہدہ ہوا تھا۔ مسٹر سنگھ نے عدالت میں تسلیم کیا کہ انہوں نے کنسرٹ سے پہلے 150,000 ڈالر ادا کئے

یہ بھی پڑھیں

نامور اداکار حماد شعیب بھی ”دل کا رشتہ“ ایپ پر آ گئے!

(پاک صحافت) معروف اداکار حماد شعیب شادی کیلئے اچھے وقت اور اچھے پلیٹ فارم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے