حریم شاہ

حریم شاہ کا فیاض چوہان اور فاروق ستار کو بے نقاب کرنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت)  ٹک ٹاک کی متنازع اسٹار حریم شاہ نے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار  اور پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان کو بے نقاب کرنے کا اعلان کر دیا۔ حریم شاہ کا کہنا  ہےکہ  فاروق ستار اور فیاض الحسن چوہان میرے متعلق بے بنیاد باتیں بناکر لوگوں کو گمراہ کرنے اور اپنے صادق و امین ہونے کے دلائل دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی مقبول ترین سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں حریم شاہ نے فیاض چوہان اور فاروق ستار کو بے نقاب کرنے کا اعلان کر دیا۔  حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میں فیاض الحسن چوہان کی  بہت عزت کرتی تھی،  میں نے  میڈیا کو ہمیشہ یہی کہا کہ فیاض الحسن بہت اچھے انسان ہیں، مجھے اور اللہ کو معلوم ہے کہ آپ کیسے انسان ہیں۔

واضح رہے کہ دوسری جانب فاروق ستار سے متعلق بیان میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ فاروق ستار جھوٹ نہ بولیں کہ میں کسی کے ساتھ آپ سے ملنے آئی تھی، ہماری ملاقات کراچی کے ایک ہوٹل کے کمرے میں ہوئی تھی، آپ خود مجھ سے ملنے کے شوقین تھے۔ حریم شاہ نے دونوں رہنماؤں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد آپ کی بیویوں کو آپ کے کرتوت بتاؤں گی پھر ان کو معلوم ہوگا کہ آپ دونوں کس قسم کے لوگ ہیں اور کیسی حرکتیں کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے