(پاک صحافت) جنوبی کوریا کے اداکار، کریٹیو ڈائریکٹر اور گیلرسٹ اوہم ہونگ سک المعروف یو آہ اِن کو منشیات کے استعمال پر ایک سال کی سزا ہوگئی۔
منگل کو سنائی سزا کے مطابق انہیں 2020 اور 2022 کے درمیان 181 بار غیر قانونی طور پر اینستھیٹک ڈرگ (پروپوفول) کے استعمال کے جرم کا مرتکب پایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 37 سالہ یو آہ اِن کو یہ منشیات پروفیشنل کلینکس میں کاسمیٹک پروسیجر کی آڑ میں دی جاتی تھیں۔
استغاثہ نے2021 کی ٹیلی ویژن سیریز ہیل باؤنڈ سے مشہور ہونے والے اداکار کو چار سال کی سزا کا مطالبہ کیا تھا لیکن سیول کی سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے انہیں ایک سال جیل کی سزا کا حکم سنایا۔
Short Link
Copied