راجپال

بھول بھلیاں 3 میں چھوٹا پنڈت کا کردار ذرا مختلف ہوگا، راجپال یادیو

(پاک صحافت) اپنے پُرامزاح انداز میں کردار کی ادائیگی کےلیے مشہور بالی ووڈ اداکار راجپال یادیو کا کہنا ہے کہ فلم بھول بھلیاں 3 میں انکا معروف کردار چھوٹا پنڈت ذرا مختلف انداز لیے ہوئے ہوگا۔

یاد رہے کہ وہ اس سے قبل بھول بھلیاں سیریز کی دو فلموں میں یہی کردار ادا کرچکے ہیں اور اب تیسری بار یہ کردار نبھانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ فلم بین انکے اسی قسم کے ماضی میں ادا کیے گئے پُرمزاح کرداروں پر انہیں خوب داد دیتے ہیں۔ شاہ جہاں پور میں پیدا ہونے والے 53 سالہ راجپال یادیو نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ 2007 میں بھول بھلیاں کے آغاز سے چھوٹا پنڈت کے کردار نے اپنا ایک تاثر چھوڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واحد کردار ہے جسے سب سے پہلے منجولیکا (ودیا بالن) نے وٹنس کیا، یہ وہ تجربہ تھا جس نے میری شخصیت میں بنیادی تبدیلی پیدا کی۔ واضح رہے کہ فلم بھول بھلیاں تھری یکم نومبر سے نمائش کےلیے پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

مفتی قوی اداکاراؤں کی خفیہ نگرانی کرتے ہیں، وینا ملک

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف ماڈل، اداکارہ اور میزبان وینا ملک نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے