اداکار پرل وی پوری

بھارتی اداکار پرل وی پوری کمسن بچی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار

ممبئی (پاک صحافت) بھارتی ٹی وی چینل کے معروف اداکار پرل وی پوری کمسن بچی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ہو گئے، بھارتی میڈیا کے مطابق معرف اداکار پرل وی پوری کو کمسن بچی سے زیادتی کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔ ذائع کے مطابق ممبئی پولیس نے گزشتہ شب اداکار پرل پوری کو گھر سے گرفتار کیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پرل پوری پر ساتھی اداکارہ کی کمسن بیٹی سے زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس مقدمے میں دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اداکار کو  وسائی شہر کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ پولیس کے مطابق اداکار کے خلاف 2019 میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا جس کی تحقیقات کے بعد اداکار سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ گزشتہ شب اداکار کو گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب بھارتی ڈرامہ انڈسٹری گرفتار کئے گئے اداکار پرل پوری کی حمایت میں سامنے آگئی ہے اور اداکار ہ راکھی ساونت اور پروڈیوسر ایکتا کپور نے الزامات کو جھوٹ قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ رہے کہ پرل پوری نے ’دل کی نظر سے خوبصورت‘، ’میری ساسو ماں‘ اور ’ناگن 3‘ سمیت کئی ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پریانکا چوپڑا

پریانکا چوپڑا بالی ووڈ میں واپسی کیلئے تیار

(پاک صحافت) ہالی ووڈ، بالی ووڈ اداکارہ و گلوکارہ پریانکا چوپڑا بھارتی فلم انڈسٹری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے