بشری انصاری

اللّٰہ نے اچھے کاموں کا صلہ’دوسرے شوہر‘ کی صورت عطاء کیا، بشریٰ انصاری

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے دوسرے شوہر اقبال حسین کو اپنے اچھے کاموں کا صلہ قرار دے دیا۔ بشریٰ انصاری نے حال ہی میں دبئی میں میزبان و اداکار احسن خان کو ایک مختصر سا انٹرویو دیا۔

اُنہوں نے اس انٹرویو کے دوران اپنی دوسری شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی ایک شاندار شخص کے آنے سے بہت حیرت انگیز ہو گئی ہے اور مجھے اس زندگی سے پیار ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ حیرت انگیز کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میرے دوسرے شوہر کوئی انٹرٹینر ہیں لیکن وہ ایک بہت خوش اخلاق اور سلجھے ہوئے آدمی ہیں اور ایک اچھے انسان ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ انسان کو اپنی زندگی میں اور کیا چاہیے؟ اور میری زندگی میں یہ سب اللّٰہ کی طرف سے ہوا ہے، یہ اللّٰہ کی طرف سے ایک تحفہ ہے ورنہ مجھے تلاش کرنے پر بھی ایسا شریکِ حیات نہیں مل سکتا تھا بلکہ صرف مایوسی ہی ہوتی۔۔بشریٰ انصاری نے یہ بھی کہا کہ سلطانہ صدیقی بھی مجھے یہی کہتی ہیں کہ یہ سب اللّٰہ کی طرف سے میرے تمام اچھے کاموں کا انعام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اداکار فیروز خان

مجھ پر کالا جادو کیا گیا، فیروز خان کا انکشاف

(پاک صحافت) اداکار فیروز خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کالے جادو کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے