اداکارہ حرامانی

اسٹائل آپ کی دولت کی نمائش نہیں بلکہ اپنے خیالات و تصورات کا ایک اظہار ہے، حرامانی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے اسٹائلز کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ ’اصل میں اسٹائل آپ کی دولت کی نمائش نہیں ہے بلکہ اپنے خیالات و تصورات کا ایک اظہار ہے۔‘ حرا مانی نے یہ بھی کہا  کہ وہ اسٹائلش تو ہیں لیکن اپنے بجٹ میں رہ کر ہی اسٹائلش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ حرا مانی کا اپنی اسٹائلش لُکس پر کہنا ہے کہ وہ اپنے بجٹ میں رہ کر ہی اسٹائلش ہیں۔ خیال رہے کہ حال ہی میں اداکارہ نے اپنی چند خوبصورت تصاویر شیئر کیں جس کے کیپشن میں انہوں نے اسٹائل اور برانڈز سے متعلق اظہارِ خیال کیا۔ اداکارہ نے لکھا کہ یہ دو الگ چیزیں ہیں، اسٹائل الگ ہے اور دولت کی نمائش الگ چیز ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے سیدہ ماہ جبین نامی خاتون کا خوبصورت لباس گفٹ کرنے کا شکریہ بھی ادا کیا۔ حرا مانی نے اسی پوسٹ میں مداحوں سے سوال کیا کہ مانگے ہوئے کپڑے پہننے کا بھی الگ ہی مزہ ہے، لہذا وہ بھی بتائیں کہ اس بارے میں ان کا کیا خیال ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے