8.1 C
Pakistan
منگل, نومبر 30, 2021

اداکار عمران عباس نے اپنے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار عمران عباس نے اپنے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا،  خیال  رہے کہ عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئر نگ ایپ انسٹا گرام پر لندن سے اپنی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں، یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے  انہوں نے لکھا کہ’ وہ جلد ہی ایک بڑی خبر شیئر کرنے کے لیے پرجوش ہیں، بس کچھ دن انتظار کریں اور انہیں فالو کرتے رہیں‘۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس کی نئی انسٹاگرام پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیاہے۔ اداکار نے اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں فالو کرتے رہے کیوں کہ وہ بہت جلد بڑی خبر سنانے والے ہیں۔ اداکار کی نئی پوسٹ دیکھ کر ان کے مداحوں کی جانب سےقیاس آرئیاں شروع ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار کی اس پوسٹ نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے کہ آخر کون سی بڑی خبر ہوسکتی ہے۔ یہاں تک کہ تشویش میں مبتلا مداحوں نے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اس بڑی خبر کے بارے میں اپنے اندازے لگانا شروع کردیے ہیں۔ ایک مداح نے لکھا ’آپ شادی کر رہے ہیں ،جبکہ ایک مداح نے لکھا کہ ’ہالی ووڈ فلم آرہی ہے آپ کی‘۔

Related Articles

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

twenty − six =

Latest Articles