عمران عباس

اداکار عمران عباس شادی کی مسلسل خبروں پر پھٹ پڑے

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس اپنی شادی کی مسلسل خبروں سے تنگ آگئے، جس کے بعد وہ بھی چپ نہ رہے اور خاموشی توڑ دی، اداکار عمران عباس نے اپنی شادی کی خبروں سے تنگ آکر فیس بک پر طویل کیپشن کے ساتھ پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے شدید ناراضی کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران عباس گزشتہ چند ماہ سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں کی زد میں ہیں۔ یوٹیوبرز آئے دن ان کی شادی کسی نا کسی ساتھی اداکارہ کے ساتھ کرواکر جعلی تصاویر وائرل کررہے ہیں۔خیال رہے کہ کچھ روز قبل اداکار کی اشنا شاہ سے شادی کی خبریں وائرل ہورہی تھیں جس کی انہیں وضاحت دینا پڑی جب کہ اب عمران کو یوٹیوبرز کی جانب سے عروہ حسین کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سماجی رابطے کی مقبول ترین سائٹ فیس بک پر جاری پیغام میں اداکار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘علیزے، صبور اور اشنا کے بعد اب عروہ حسین، رواں برس جنوری سے لے کر یہ اب تک کی میری چوتھی شادی ہے’۔ انہوں نے سوال کیا کہ ‘ان بلاگرز کو کوئی اور کام نہیں ہے کیا؟ یا یہ سمجھتے ہیں کہ مجھے کوئی اور کام نہیں ہے’۔ عمران عباس نے پوچھا کہ ‘کیا ہم ان کے خلاف کوئی کارروائی کر سکتے ہیں؟ یہ انتہائی شرم کی بات ہے کہ کسی بھی اداکار کا نام اس کے ساتھی اداکار کے ساتھ جوڑا جائے’۔

یہ بھی پڑھیں

آئمہ بیگ کی والدہ کی یاد میں جذباتی پوسٹ

(پاک صحافت) پاکستانی معروف گلوکارہ و ماڈل آئمہ بیگ کو والدہ کی یاد ستانے لگی۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے