اداکارہ مہوش حیات نے بھی سنگین الزامات کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سےرجوع کرلیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے بھی سنگین الزامات کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سےرجوع کرلیا۔ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ جھوٹے الزامات لگانے والے ذہنی بیمار ہیں، چاہتی ہوں کہ انہیں سزا دی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سے رجوع کیا مگر کارروائی نہیں ہو رہی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہوش حیات نے میجر (ر) عادل راجا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت کے دوران کہا کہ میرے خلاف سوشل میڈیا پر من گھڑت اور گھٹیا الزامات لگائے گئے۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر یوٹیوبر اور وی لاگر میجر(ر) عادل راجا نے ملکی معروف اداکاراؤں اور ماڈلز پر سنگین نوعیت کے نازیبا الزامات عائد کئے تھے۔

واضح رہے کہ ان سنگین الزامات کے نتیجے میں اداکاراؤں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے عدالتی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل اداکارہ کبریٰ خان نے بھی سندھ عدالت میں وی لاگر عادل راجا کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ سندھ ہائی کورٹ نے کبریٰ خان سمیت چاروں اداکاراؤں کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا مواد بلاک کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں