اداکارہ ماہم عامر کی اپنی آمدن سے متعلق گردش کرتی خبروں پر لب کشائی

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ ماہم عامر نے اپنی آمدن سے متعلق گردش کرتی خبروں پر لب کشائی کردی۔ خیال رہے کہ دوران شو ماہم عامر سے میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ نے کبھی اپنے بارے میں کوئی ایسی افواہ سنی ہے، جس نے آپ کو چونکا دیا اور خواہش پیدا ہوئی کہ کاش یہ سچ ہوجائے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں نجی چینل کے ٹاک شو میں ماہم عامر نے بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے دلچسپ گفتگو کی اور سوشل میڈیا پر ان کی آمدنی کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کی تردید کردی۔

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا کہ ماہم جب ڈرامہ سیٹ پر ہوتی ہیں تو یومیہ 6 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔ یہ باتیں محض یو ٹیوب پر ہی پھیلائی جاتی ہیں، تاہم اداکاروں کو اشتہارات میں کام کرنے پر اچھا معاوضہ مل جاتا ہے لیکن ڈرامے میں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سلمان خان کو پھر قتل کی دھمکی، 2 کروڑ تاوان دینے کا مطالبہ

(پاک صحافت) بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کو نامعلوم شخص نے 2 کروڑ بھارتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے