کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر کی انتہائی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔ خیال رہے کہ اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں انہیں اپنی دوستوں کے ساتھ غیرمناسب لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شئیر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ لڑکیوں کے ساتھ خوبصورت دن۔ تصاویر وائرل ہوتے ہی عائشہ عمر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ خیال رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان تصاویر پر ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے انٹرویو میں اداکارہ عائشہ عمر نے کہا تھا کہ ہم دونوں کی فلم رہبرا چند روز قبل ریلیز ہوئی ہے اس میں میری اور احسن خان کی جوڑی کو شائقین نے خاصا سراہا ہے اور میں خود بھی چاہتی ہوں کہ احسن خان کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنے کا موقع میسر آئے۔