سونیا حسین

اداکارہ سونیا حسین نے زندگی کا بڑا خواب پورا کر دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ سونیا حسین نے اپنی زندگی کا بڑا خواب پورا کر دیا۔ اس حوالے سے خواد اداکارہ نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرم پر اپنے مداحوں کو  بتایا۔اداکارہ نے اپنے پوسٹ میں بتایا ہے کہ ہر اولاد کا یہ خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے والدین کے لئے ایک چھوٹا سا گھر بنائے  جسے وہ دل سے اپنا کہہ سکیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور اداکارہ سونیا حسین کی زندگی کا سب سے بڑا خواب پورا ہوگیا ہے جس کے متعلق انہوں نے ایک پوسٹ بھی جاری کی ہے۔اداکارہ سونیا حسین نے اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ میری بھی زندگی کا یہ ایک خواب تھا کہ میں اپنے والدین کے لئے گھر بناؤں اور اللہ کے کرم سے میرا یہ خواب پورا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ سونیا حسین کی جانب سے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اپنے والدین کو مٹھائی کے ساتھ گھر کے  متعلق خوشخبری دیتی ہیں جس کے بعد سب بہت جذباتی ہوجاتے ہیں۔ بعدازاں اداکارہ سونیا اپنے گھروالوں سے ساتھ اپنے نئے گھر تشریف لاتی ہیں جہاں سب مل کر اپنی خوشی مناتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے