عدنان صدیقی

اختلافات کے باوجود آرٹ اور سینما دو قوموں کو قریب لاتے ہیں، عدنان صدیقی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے مقبول و سینئر اداکار عدنان صدیقی نے بھارتی اداکار امیتابھ بچن کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اختلافات کے باوجود آرٹ اور سینما دو قوموں کو قریب لاتے ہیں۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ وہ امیتابھ بچن صاحب کے خیالات سے متفق ہیں‘۔

تفصیلات کے مطابق عدنان صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کے پاکستان اور بھارت کے تعلقات پر خیالات سے اتفاق کیا ہے۔ عدنان صدیقی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’خوبصورتی سیاسی اختلافات کے باوجود جڑے رہنے میں ہے‘۔ دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کے باوجود کبھی ان ممالک کے اسٹارز کا گرم جوشی کیساتھ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ کے بعد گلے ملنا وائرل ہوا۔

واضح رہے کہ اداکار عدنان صدیقی نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کبھی سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان کی کامیابی کی خوشی ان اسٹارز  نے مل کر منائی۔ امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ کسی  بھی طرح کے دہشت گرد حملوں کو ہماری کہانیوں کے باہمی رابطے اور یکجہتی کو ختم کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے