احسن خان کیساتھ کام نہیں کرنا چاہتا: یاسر حسین نے وجہ بھی بتادی

کراچی (پاک صحافت) اداکار یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کسی بھی پروجیکٹ میں اداکار احسن خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہیں گے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں یاسر حسین نجی ٹی وی کے پروگرام میں مہمان بنے جس میں ان سے سوال پوچھا گیا کہ ‘انڈسٹری کی وہ کون سی اداکارہ ہے جس کے ساتھ آپ کام کرنا پسند نہیں کریں گے’۔

تفصیلات کے مطابق یاسر نے جواب دینے کی بجائے سوچا اور پھر کہا ‘اداکارائیں تو سب ہی اچھی ہیں، میں کیوں کسی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کروں گا؟’ میزبان کے اصرار پر یاسر نے احسن خان کا نام لیا اور کہا ‘میں احسن خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا’۔

واضح رہے کہ اداکار نے وجہ بتائی اور کہا ‘دراصل احسن کو میں کافی بورنگ انسان لگتا ہوں، احسن جب آپ کے شو میں آئیں تو ان سے یہ بات ضرور پوچھیے گا، ادھر میں ان کا مداح بنا بیٹھا ہوں اور اُدھر وہ کہتے ہیں کہ میں بورنگ ہوں’۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے