اہم خبریں

ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت، صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ ہم نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ روز فلسطین …

Read More »

دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعظم

شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں پولیس کی بروقت کارروائی سے ہم بڑے جانی نقصان سے بچ گئے۔ وزیراعظم نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش دھماکے کی مذمت اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی اور زخمیوں …

Read More »

اختلاف کو مل بیٹھ کر حل کریں، سیاسی قیادت اپنی ترجیحات واضح کرے۔ صدر آصف زرداری

آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ اختلاف کو مل بیٹھ کر حل کریں، سیاسی قیادت اپنی ترجیحات واضح کرے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں صدر آصف علی زرداری نے پارلیمانی سال کے آغاز پر تمام ممبران کو مبارکباد دی۔ آصف زرداری نے …

Read More »

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سےترک جنرل اسٹاف کی ملاقات

عاصم منیر

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں باہمی اور پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور سمیت، دفاعی تعاون، فوجی تربیت اور علاقائی …

Read More »

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ان کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں انہوں نے پنجاب …

Read More »

پنجاب، خصوصی افراد کیلئے ہمت کارڈ، بیت المال کے تحت نگہبان کارڈ کے اجراء کا فیصلہ

مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں خصوصی افراد کے لیے ہمت کارڈ اور بیت المال کے تحت نگہبان کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں …

Read More »

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس، 9 نکاتی ایجنڈا منظور

وزیراعظم شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں 9 نکاتی ایجنڈا منظور کرلیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کو آفیشل …

Read More »

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل ہو گا، صدر خطاب کریں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل سہ پہر 4 بجے ہو گا، صدرِ مملکت آصف علی زرداری پارلیمانی سال کے آغاز پر اجلاس سے خطاب کریں گے۔ صدرِ مملکت کا خطاب آئینی تقاضہ اور پارلیمانی روایت ہے۔ پاکستان کی سولہویں قومی اسمبلی کے وجود میں آنے کے …

Read More »

پاکستان میں سرمایہ کاری کے موقع سے سعودی عرب بھرپور استفادہ کرے گا۔ اسحاق ڈار

اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے موقع سے سعودی عرب بھرپور استفادہ کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو پاکستان میں …

Read More »

پروپیگنڈا مہم کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ کورکمانڈرز کانفرنس

عاصم منیر

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اعلی عسکری حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں کسی بھی جگہ سے دہشتگردوں کو فعال ہونے نہ دیں۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 264ویں کورکمانڈر ز کانفرنس میں شرکاء نے مسلح افواج کے …

Read More »