یوم تکبیر

یوم تکبیر

اسلام آباد (پاک صحافت) آج ملک بھر میں یوم تکبیر منایا جارہا ہے۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ آج کے دن کیا ہوا تھا۔ اٹھائیس مئی وہی دن ہے جب مملکت خداداد پاکستان دنیا بھر میں پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بن کر سپر پاور ممالک کی فہرست میں شامل ہوا۔ آج ہی کے دن اس وقت کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے عالمی طاقتوں کے دباو اور دھمکیوں کے باوجود ہمت و جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے اور پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کردئے اور پاکستان کو دنیا بھر میں ایک نئی پہچان دی۔ اس دن کو یوم تکبیر کا نام دیا گیا۔

ایٹمی دھماکوں کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت مزید بڑھ گئی اور پاکستانی شہری بھی خاصی اہمیت کے حامل ہوگئے۔ اس میں پاک فوج کا بڑا کردار ہے جس کی نگرانی میں یہ کامیاب ایٹمی دھماکے ہوئے۔ جب مسلم لیگ ن اور نواز شریف کا کردار بھی ڈھکا چھپا نہیں۔ کہ کس طرح بیرونی دباو کے باوجود حکومت وقت اور وزیراعظم نے بہادری کا مظاہرہ کیا اور ملکی دفاع و سلامتی کی خاطر کامیاب ایٹمی دھماکے کرکے دنیا کو حیران کردیا۔ میاں نواز شریف اس لحاظ سے خوش قسمت ترین وزیراعظم بھی ٹھرے کہ جن کے دور اقتدار میں ایٹمی تجربات کئے گئے۔

آج پھر ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سیاسی مفادات کی خاطر ایک دوسرے سے دست و گریباں ہونے اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ایک ہوکر کوشش کریں۔ پاکستان کو دفاعی، معاشی اور سیاسی طور پر طاقتور و مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اپنے ملک و قوم کو یوم تکبیر کی طرح ایک اور ایسا دن وجود میں لائیں جس دن ہر پاکستان کا سر فخر سے بلند ہو۔ آج پاکستان دفاعی شعبے میں کافی ترقی کرچکا ہے لیکن معاشی صورت حال انتہائی خراب اور ناگفتہ بہ ہے۔ ہمیں معاشی میدان میں دھماکوں کی ضرورت ہے جن کے ذریعے بے روز گاری اور مہنگائی کا مکمل خاتمہ ہو۔

ایسے دھماکے جن کے نتیجے میں عوامی مسائل حل ہوجائیں، غریب کی پریشانی دور ہو، مہنگائی سے عوام کی جان چھوٹے، بے روزگاری کا خاتمہ ہو، اسپتالوں میں مریضوں کا علاج ممکن ہو اور پاکستان کے ہر شہری کو تعلیم حاصل کرنے کی سہولت فراہم ہو۔ جب ہم ذاتی و سیاسی مفادات سے نکل کر ملک و قوم کے بارے میں سوچیں گے تو وہ دن دور نہیں جب ہمارا ملک معاشی طور پر بھی مضبوط و مستحکم ہوگا۔

آج یوم تکبیر پاکستانی قوم جوش و خروش سے منا رہی ہے اور اس موقع پہ ہماری کیا سب کی ہی یہی دعا ہے کہ اللہ پاک ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھ ہر قسم کی بیماری و وباء سے نجات دے اور ہمارے پیارے پیارے ملک پاکستان کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطاء کرے اور اللہ پاک ہمیں اور ہمارے ملک کو ہر قسم کے اندرونی و بیرونی دشمنوں سے بھی نجات دلوا اور ہمارے پیارے وطن پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کو بھی ہمارا پاک رب نشان عبرت بنا دے۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ

عطوان: دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملہ ایک بڑی علاقائی جنگ کی چنگاری ہے

پاک صحافت عرب دنیا کے تجزیہ کار “عبدالباری عطوان” نے صیہونی حکومت کے ایرانی قونصل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے