پاکستان بقابلہ جنوبی افریقا

پاکستان اور جنوبی افریقا 14 سال بعد کل مد مقابل ہوں گے

کراچی (پاک صحافت) پاکستان اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیمیں 14 سال بعد کل کراچی نیشنل اسڈیم میں مدمقابل ہوں گے، جس کے لئے دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس بھی کر لی ہے۔  خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی بھی کردی گئی ہے۔  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ سیریز کے نتائج پاکستان کے حق میں ہوں۔یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے اس سے قبل 2007 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا تو نیشنل اسٹیڈیم میں بھی ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان پہلے ہی کرچکا ہے، یہ 17 پلیئرز پہلے  ٹیسٹ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں۔ ذرائع کے مطابق 17 رکنی اسکواڈ میں عابد علی اور عمران بٹ کو بطور اوپنر 17 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، اظہر علی، بابر اعظم، فواد عالم ، فہیم اشرف اور محمد نواز بھی 17 پلیئرز میں شامل ہیں،یاسر شاہ، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی بھی پہلے ٹیسٹ میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہیں۔

واضح رہے کہ وکٹ کیپرز سرفراز احمد اور محمد رضوان دونوں ہی سترہ رکنی اسکواڈ کا حصہ اور پہلے میچ میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے۔ تابش خان، سعود شکیل، حارث روف، ساجد خان، نعمان علی پہلے ٹیسٹ کیلئے دستے میں شامل کیا گیا ہے جس کے بعد ان تمام پلیئرز کی کراچی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے کی امیدیں اور بڑھ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

وزیر اعظم پاکستان نے ایران کے ساتھ اقتصادی تعلقات کی مضبوطی پر زور دیا

پاک صحافت اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے ساتھ ملاقات میں پاکستان کے قائم مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے