کورونا ویکسین سے متعلق اسد عمر نے بڑی خوشخبری سنادی

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ رواں برس مارچ تک کورونا ویکسین ملک میں آجائے گی، ان کا کہنا ہے کہ صرف ایک یا دو نہیں بلکہ 3 ویکسین آجائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا تھا کہ حکومت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی AstraZeneca ویکسین کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے دعوایٰ کیا ہے کہ رواں سال کے مارچ تک 3 ویکسین آجائیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ صرف آئیں گی ہی نہیں بلکہ لگنا بھی شروع ہوجائیں گی۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سب سے پہلے ویکسین لگانے کے لیے 3 لاکھ ہیلتھ ورکرز کی رجسٹریشن بھی کر لی گئی ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ ویکسین عمر رسیدہ افراد کے لیے بھی دستیاب ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے