یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ انتخاب کے خلاف یوسف رضا گیلانی کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے منظور

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ انتخاب کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق  وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لئے منظور کر دی گئی ہے۔ ذرئع کے مطابق  اسلام آباد ہائی کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کے وکیل کے دلائل سننے کے اپیل باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سیکریٹری قانون، سیکریٹری پارلیمانی امور، پریزائیڈنگ آفیسر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے یوسف رضا گیلانی کی چیئرمین سینیٹ الیکشن کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی۔ یوسف رضا گیلانی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ اس موقع پر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ چئیرمین سینیٹ کے الیکشن کے طریقہ کار پر رُولز اور آئین خاموش ہے ، پریزائیڈنگ آفیسر نے بھی ووٹ ڈالا حالانکہ قانونی طور پر وہ ووٹ نہیں ڈال سکتے تھے، ہم پروسیڈنگ کو چیلنج نہیں کر رہے بلکہ ہم 7 ووٹ مسترد کرنا چیلنج کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فاروق ایچ نائیک نے مزید کہا کہ الیکشن ایکٹ کے تحت نہیں ہوتے اس لیے ووٹ مسترد کرنے کو چیلنج کرنے کا متبادل فورم موجود نہیں۔ انہوں نے دالائل دیتے ہوئے کہا کہ پریذائیڈنگ افسر نے کہا کہ خانے کے اندر کہیں بھی ٹھپہ لگایا جا سکتا ہے، پھر پریذائیڈنگ افسر نے بعد میں 7 ووٹ مسترد کیے کہ ٹھپہ نام پر لگا ہے، اس طرح صادق سنجرانی کو 48 ووٹ ملے یوسف رضا گیلانی کے 42 ووٹ ہوئے، ہم سیکریٹری سینیٹ کے پاس گئے کہ ووٹ غلط طور پر مسترد کیے گئے، پریزائیڈنگ آفیسر نے رولنگ دی کہ اگر کوئی مسئلہ ہے تو آپ کورٹ جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے