پاکستان، سعودیہ  مشترکہ طور پر ڈراما و فلم پروڈکشن کا ادارہ قائم کریں

پاکستان، سعودیہ  مشترکہ طور پر ڈراما و فلم پروڈکشن کا ادارہ قائم کریں:شبلی فراز

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ  پاکستان ،سعودیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر فلم و ڈراما پروڈکشن کا خواہاں ہے۔ حکومت پاکستان کی خواہش ہے کہ ایک ایسا مشترکہ فلم و ڈراما پروڈکشن ادارہ بنایا جائے جو دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی مواد کی تیاری و ترسیل کا کام کرے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات  شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اگرچہ تاریخی سفارتی، سیاسی، سماجی و برادرانہ تعلقات ہیں، تاہم کچھ عرصہ قبل ہی دونوں ممالک کے درمیان ڈراموں و فلموں کے تبادلے سے متعلق ایک یادداشت پر دستخط ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے، پاکستان کا اہم فیصلہ، سعودی عرب کو مزید ایک ارب ڈالر واپس کردیئے

ان کا کہنا تھا کہ اسی یادداشت کے تحت ہی پاکستان کے کچھ ماضی کے مقبول ڈرامے اردو میں ڈب ہوکر سعودی عرب بھجوائے گئے تھے جبکہ 2018 میں وہاں پہلی پاکستانی فلم بھی ریلیز کی گئی تھی۔اور اب حکومت پاکستان برادر ملک کے ساتھ ثقافتی تعلقات اور خصوصی طور پر فلم و ڈراما پروڈکشن کے حوالے سے مشترکہ طور پر کام کرنے کی خواہاں ہیں۔

اس ضمن میں وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک مشترکہ طور پر ڈراما و فلم پروڈکشن کا ادارہ قائم کریں۔انہوں نے فلم و ڈرامے کو دو مختلف ممالک اور عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا سب سے طاقتور ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک ثقافت کی ترویج کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے