سعد حسین رضوی

ٹی ایل پی کے سربراہ گرفتار، ملک گیر احتجاج کی کال

لاہور (پاک صحافت) تحریک لبیک کے سربراہ کو اچانک لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جس کے بعد ٹی ایل پی کی جانب سے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ایل پی کے سربراہ سعد حسین رضوی کو حکومت کی جانب سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جس کے بعد پنجاب میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ لاہور سمیت مختلف شہروں میں تحریک لبیک کے کارکنوں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کا آغاز کیا گیا ہے۔ ٹی ایل پی کی جانب سے جاری بیان میں سعد حسین رضوی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

تحریک لبیک کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے اس طرح ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ وزیراعظم معاہدے کی پاسداری کریں بصورت دیگر لانگ مارچ کیا جائے گا۔ مجلس شوری کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ طے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے