وزیر صحت سندھ

وزیر صحت سندھ کا وفاقی حکومت سے کورونا ویکسین خریدنے کی اجازت دینے کا مطالبہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کورونا ویکسین کی خریداری میں وفاقی حکومت کو بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وفاق کورونا ویکسین خریدنے کی اجازت دے۔ ان کا کہنا ہے کہ  جس طرح کورونا کے ٹیسٹ سندھ حکومت نے مفت کیے اسی طرح ویکسین بھی مفت لگائی جائے گی لیکن ویکسین لگنے کے بعد بھی ماسک پہننا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ وفاقی حکومت اجازت دے تو ہم اپنے لوگوں کے لیے خود ویکسین خریدیں۔ وفاقی حکومت سے ویکسین کے حصول کے لیے بارہا بات کی ہے، وفاق سے بات ہوئی کہ ویکسین کہاں سے کس مینوفیکچر سے، کتنی اور کس ٹائم فریم میں لی جائے گی لیکن ہمیں کچھ اندازہ نہیں کہ کتنی اور کس ٹائم فریم میں ویکسیں آئے گی۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا یہ بہت ہی مشکل مرحلہ ہے، ہمیں 70 سے 80 فیصد افراد کو ویکسین لگانی ہے، ویکسین کے لیے چین کی حکومت سے بات ہوئی ہے لیکن حصول وفاق کا کام ہے، بطور صوبہ ہم چین سے براہ راست ویکسین نہیں لے سکتے، چینی ویکسین کے کراچی یونیورسٹی، انڈس اسپتال اور آغاخان اسپتال میں ٹرائل ہوئے ہیں۔ سندھ میں کورونا کی ویکسین پہلے فرنٹ لائن ورکرز کو لگائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے عملی اقدامات پر کام شروع ہوچکا، گوہر اعجاز

(پاک صحافت) سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ سعودی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے