حکومت کی پہلی ذمہ داری شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے

حکومت کی پہلی ذمہ داری شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے:بلاول بھٹو

کراچی(پاک صحافت) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت سے مطالبہ ہے نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرکے دہشتگردی کو ختم کیا جائے۔ بیرونی دشمن کی سازش کامیابی کی وجہ ریاست کی ناکامی ہے پاکستان ایسا ملک بن گیا جہاں لاشوں کو بھی احتجاج کرنا پڑتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے دھرنے میں اظہار تعزیت اور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ میں بڑے دکھ اور افسوس کے ساتھ آپ لوگوں کے درمیان میں موجود ہوں ، جب بھی ہم بلوچستان آتے ہیں، ہم خوشی یا سیاست کیلئے نہیں آتے بلکہ دکھوں میں شریک ہونے کیلئے یہاں پہنچتے ہیں، میں اپنے ہزارہ کے بھائیوں کو کیا بتا سکتا ہوں، پاکستان ایسا ملک ہے جہاں لاش اور شہیدوں کو بھی احتجاج کرنا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: نئے پاکستان کے بجائے نئے قبرستان بنائے جا رہے ہیں:سراج الحق

ان کا کہنا تھا ہزارہ برادری کو آج دیکھ کر محسوس ہورہا ہے کہ ہم ایسے پاکستان میں جی رہے ہیں، جہاں گیس بجلی کھانے پینے کی اشیاء مہنگی جبکہ عوام ، مزدوروں، سیاسی کارکنان، پولیس افسران، وکلاء برادری کے خون سستے ہیں، 1999سے آج 2ہزار شہید ہوچکے ہیں، لیکن ان کو انصاف نہیں ملا، ہمارے بڑوں کی حکومت میں بھی ہزارہ ٹاؤن میں 100شہیدوں کے احتجاج ہوا تھا، ہماری حکومت گئی، آج پھر خان صاحب کی حکومت ہے، آج پھر ہزارہ ٹاؤن والے اپنے شہیدوں کے ساتھ احتجاج کررہے ہیں، مطالبہ یک ہی ہے کہ ہزارہ کے لوگوں کو جینے دو ۔

انہوں نے کہا کہ میں بھی شہیدوں کے خاندان سے تعلق رکھتا ہوں، ہم آج تک اپنے شہیدوں کو انصاف نہیں دلا سکے، میرا وعدہ ہے کہ ہم اپنے شہیدوں کو انصاف دلانے کیلئے جہدوجہد کریں گے، میں جب تک زندہ رہوں گا، کوشش کریں گے ہمارے غریب عوام کو جینے دو، یہ کس قسم کا انصاف ہے جب مزدور ی یا سفر کررہے ہو، تو شناختی کارڈز کو دیکھ کر قتل کیا جاتا ہے، یہ کہاں کا انصاف ہے کہ ہمارے شہداء کے خاندانوں کو میتیں رکھ کر احتجاج کرنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سب سے زیادہ وطن سے محبت کرنے والے ہمارے سامنے بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست کی پہلی ذمہ داری شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے، روزگار کی بات بعد میں ہے، اب روزگار اور تعلیم پر بھی ناانصافی ہورہی ہے، ہم آج جینے کے حق کا مطالبہ کررہے ہیں، ہمارے سامنے فرزند کربلا بیٹھے ہیں، وہ جانتے ہیں کسی ظالم کے سامنے سرنہیں جھکائیں گے، مگر انصاف کیلئے شہداء کیلئے احتجاج کررہے ہیں، آج پورا پاکستان آپ کے دکھ میں شریک ہیں۔

انہوں نے مزید کہا اے پی ایس کے بچوں کو انصاف دلائیں گے، اگر ہم عمل نہیں کرواسکتے تو پھر ہماری ریاست کی ناکامی ہے، اگر کسی بیرونی دشمن کی سازش کامیاب ہورہی ہے اور ہمارے شہری قتل ہورہے ہیں، ہم سازش کی باتیں نہیں سن سکتے۔میں کہتا ہوں بے نظیر بھٹو ، شہید ذوالفقار بھٹو کو انصاف نہ دلاؤ مگر ہمارے شہریوں کو انصاف دیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے