قائد حزب اختلاف

حکومت کی جانب سے فردوس شمیم نقوی کو وفاق میں اہم ذمہ داری سونپنے کا امکان

کراچی (پاک صحافت) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیے جانے کاامکان ہے، ایسے میں، پی ٹی آئی سندھ کابینہ کے ایم پی ایز نے نئے قائد حزب اختلاف کا انتخاب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے ایم پی ایز نے حلیم عادل شیخ کو  قائد حزب اختلاف منتخب کر دیا ہے، جبکہ دوسری جانب  پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے بلال غفار کو پی ٹی آئی کا پارلیمانی لیڈر منتخب کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ فردوس شمیم نقوی 18 جنوری کو اپنا استعفیٰ اسپیکر سندھ اسمبلی کو جمع کرائیں گے۔ ذرائع کے مطابق انھیں وفاق میں اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اتحادی جماعتوں سے اپوزیشن لیڈر کے نام پر حمایت کی درخواست کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے