حکومت مچھ سانحہ کے متاثرین کی مالی امدادکرے گی

حکومت مچھ سانحہ کے متاثرین کی مالی امدادکرے گی:وفاقی کابینہ

اسلام آباد (پاک صحافت)وفاقی حکومت  مچھ واقعے کے متاثرین کی   مالی امدادکرے گی۔وزیر اعظم نے مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کے لئے وزارت داخلہ کو ہدایت جاری کر دیں۔ شہداء کے لواحقین کا دھرنا 5 روز سے جاری ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ کوئٹہ کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم کوئٹہ آئیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزراء اور سینیئر رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مچھ واقعے کی تحقیقات پر بریفنگ دی۔کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ کوئٹہ سے متعلق شیڈول پر بات چیت کی گئی تاہم وزیراعظم کوئٹہ کب جائیں گے شیڈول طے نہ کیا جا سکا۔

مزید پڑھیں: حکومت کی پہلی ذمہ داری شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے:بلاول بھٹو

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومتی قواعد کےمطابق متاثرین کی مالی امداد کی جائے گی۔وزیراعظم نے مستقبل میں ایسے واقعات کے تدارک کے لیے وزارت داخلہ کو ہدایات جاری کر دیں۔ واضح رہے کہ مچھ واقعے کیخلاف شہداء کے لواحقین کا احتجاج 5 روز سے جاری ہے، دھرنے میں شامل مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان ان کے پاس کوئٹہ آئیں اور ان کو یقین دھانی کروائیں کہ دوبارہ ان کے ساتھ کچھ ایسا واقعہ نہیں ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری نے کہا ہے کہ تعزیت کرنا عمران خان کے مزاج میں ہی شامل نہیں، عمران خان سینیٹ کے جوڑ توڑ اور ارطغرل ڈرامے کی ٹیم سے ملاقات کرسکتے ہیں، سانحہ مچھ والوں کیلئے وقت نہیں۔انہوں نے کہا عید کے ایک روز قبل کراچی میں طیارہ تباہ ہوا تھا، عمران خان نے اس طیارے کے لواحقین سے بھی تعزیت نہیں کی۔

انہوں نے مزیدکہا سانحہ مچھ کی میتیں عمران خان کو پکڑ نہیں لیں گی،ان میتوں کو زمین کے سپرد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،یہ ہم سب پر بوجھ ہے، یہ وزیراعظم کو کون بتائے گا، کوئی چہیتا ہی بتا دے جو فائدے ڈھونڈ رہا ہے، شرم نہیں آتی ان کو یہ لاشوں سے فائدے ڈھونڈنے جاتے ہیں؟ یہ لاشیں پورے ملک پر بوجھ ہے سب سے زیادہ اس حکمران پر بوجھ ہے جو ریاست مدینہ کی بات کیا کرتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے