حکومت جرائم کے خاتمے کے لئے اقدامات کر رہی ہے

حکومت جرائم کے خاتمے کے لئے اقدامات کر رہی ہے: اعجاز شاہ

لاہور(پاک صحافت)  وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز شاہ نے لاہور میں ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ملک میں جرائم کی شرح پر کمی آئی ہے اور حکومت جرائم کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔منشیات کو کنٹرول کرنے کے لیے کمیونٹی کا تعاون بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دن کا 70 فیصد حصہ مہنگائی پر قابو پانے میں صرف کرتے ہیں۔یونیورسٹی لاہور میں انسداد منشیات کے حوالے سے تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک اوپر نہیں جا رہی کیونکہ ان کا بیانیہ ہی ریاست مخالف ہے۔

مزید پڑھیں: کسی کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیر اعظم

ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں لوگ نہیں آئے جس کی وجہ پی ڈی ایم کا بیانیہ ہی ہے۔ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم دن کا 70 فیصد وقت مہنگائی پر قابو پانے پر صرف کرتے ہیں، چینی کی قیمت پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اصلاحات بھی کرنا چاہتے ہیں لیکن سارا کچھ این آر او کی نذر ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے انسداد منشیات نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سوچ سیاسی ہے، اب یہ جماعت ووٹ جمع کر لے اور ان ہاؤس تبدیلی لے آئے، کسی ادارے کو کہنا کہ حکومت گرائے یہ غیر جمہوری سوچ ہے۔انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ سے زائد ہماری آبادی ہے اور اے این ایف کی تعداد ساڑھے تین ہزار ہے اور کوئی سمجھتا ہو کہ اس تعداد کے ساتھ منشیات روک سکتا ہے تو وہ غلطی پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے این ایف بڑا ادارہ ہے لیکن وہ 22 کروڑ افراد کو منشیات کے حوالے سے قابو نہیں پاسکتا ہے اور ہر جگہ کمیونٹی کا اشتراک بہت ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی چیز کو قابو کرنا چاہتے ہوں تو کمیونٹی کو ساتھ دینا چاہیے اور اس کے لیے کوئی قانون یا آرڈیننس کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے