حکومتی وزراء کو پی ڈی ایم کیخلاف سازش میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا

حکومتی وزراء کو پی ڈی ایم کیخلاف سازش میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا: بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے  کہ حکومتی وزراء پی ڈی ایم کے خلاف سازش کر رہے ہیں تاہم  انہیں اس سازش میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ پی ڈی ایم متحد ہے، ہم ایک ہیں، پی ڈی ایم کی جیت پیپلز پارٹی کی جیت ہے۔ وزیر اعظم کو استعفیٰ دینا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر وزیرِ اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم عمران خان اب بھی کہتے ہیں کہ وہ ٹریننگ پر ہیں، 3 سال ہونے کو ہیں، اب بھی یہ کہیں تو ہم کیا کریں؟ ان کے پاس مسائل کا حل نہیں تو انہیں استعفیٰ دینا چاہیئے۔

مزید پڑھیں: دھاندلی کی پیداوار حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے: احسن اقبال

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریکٹ موومنٹ کی تحریک مستحکم ہے، عوام کے تعاون سے سلیکٹڈ حکومت کو ہٹا کر عوامی حکومت لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خالی کرسیوں سے خطاب کو انقلاب کی طرح پیش کیا جاتا تھا، عوام پی ڈی ایم کا ساتھ دیں، کٹھ پتلی کو مل کر ہٹائیں گے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا کہ وفاق نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرے، جس صوبے سے گیس کی پیداوار زیادہ ہے اسے حق نہیں مل رہا۔

انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ کے عوام تاریخی بے روزگاری اور مہنگائی کا مقابلہ کر رہے ہیں، ناجائز اور نااہل وزیرِاعظم کی وجہ سے ٹھٹھہ کے عوام کو تکلیف دہ حالات سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت افغانستان اور بنگلا دیش سے بھی پیچھے چلی گئی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام کی طاقت پر بھروسہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے