مریم نواز

جو نیب اپوزیشن کے لیے تھا وہی حکمرانوں کے لیے بھی رہے گا، مریم نواز کاواضح اعلان

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحب زادی نے نئے نیب آرڈیننس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو نیب اپوزیشن کے لئے تھا اب وہی نیب حکمرانوں کے لئے بھی رہے گا۔  مریم نواز کا کہنا ہے کہ  اپوزیشن نے قومی احتساب بیورو (نیب) کا ظلم سہہ لیا اب حکومت کی باری ہے، نیب قانون میں کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کرنی چاہئے۔ احتساب سے بچنے کے لئے حکومت نیب قوانین کو بدلنا چاہتی ہے۔  تاہم اب حکومت کے لئے بھی وہی نیب رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق  مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے نیب کا ظلم سہہ لیا اب حکومت کی باری ہے، نیب قانون میں کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کرنی چاہئے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پوری پارٹی نواز شریف کے بیانیہ کے ساتھ کھڑی ہے، میاں صاحب نے اپنے بیانیہ پر ڈٹے رہنے کا پیغام دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ حکومت کے باقی رہنے کا اب ارادہ نہیں ہے، موجودہ حکومت کی وجہ سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا، حکومت کی وجہ سے ملک مسائل کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیلزپارٹی کی بیک ڈور ڈپلومیسی کے متعلق پوچھے گئے سوال پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں مفروضوں پر بات نہیں کرسکتی۔ مریم نواز نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے بجائے اپنے اراکین کی فکر کرے ، ان کا کہنا ہے کہ وقت آنے پر استعفے بھی دیں گے ، لانگ مارچ بھی ہوگا۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا حکم ہے کہ حکومت کی نااہلی سے عوام کو آگاہ کریں جبکہ تحریک عدم اعتماد پر بات کی ہے معاملے کو پی ڈی ایم میں لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے