دہشتگرد گرفتار

جامشور و میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائی، طالبان کے 5 دہشتگرد گرفتار

جامشورو (پاک صحافت) سندھ کے علاقے جامشورو میں سیکیورٹی فورسز نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں 2 مبینہ خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں۔ اس حوال میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد حامد نے بتایا کہ گرفتاردہشت گردوں نے ٹریننگ سینٹر سعید آباد پرخود کش حملہ کرنا تھا جس کے لیے ریکی بھی کر رکھی تھی۔

تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کا سرغنہ سوات آپریشن کے دوران افغانستان فرارہوگیا تھا، پاسپورٹ ریکارڈ کےمطابق دہشت گرد طورخم کے راستے 2 بار پاکستان آچکا تھا۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے 2 خود کش جیکٹس، ڈیٹو نیٹرز، 8 میٹر پرائما کارڈ، 6 ہینڈ گرنیڈز ، 3 ایس ایم جیز، 2 نائن ایم ایم پستول، 2 پولیس یونیفارم ،پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد کا نقشہ ، موبائل فونز اور سی ڈیز برآمد کر لی گئیں۔

واضح ہے کہ گرفتار دہشتگردوں میں شیراز اکبرعرف حمزہ ولد شفیع اکبر، لیاقت علی عرف حذیفہ ولد سرزمین ،میرویس عرف شام عرف تندر ولد عبدالمنان ، عامرخان عرف عمر ولد فضل حق، نگار علی عرف زید ولد مستونگ خان کوگرفتار کر لیا۔ گرفتار 2 دہشت گرد عامر خان عرف عمر اور نگار علی عرف زید خود کش بمبار ہیں۔ خیال رہے کہ دہشت گردوں نے دوران تفتیش کئی کارروائیوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے