تحریک انصاف ملک کو بحران سے نکالنے میں کامیاب رہی ہے

تحریک انصاف ملک کو بحران سے نکالنے میں کامیاب رہی ہے: گورنر پنجاب

سرگودھا (پاک صحافت) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک کو بحران سے نکالنے میں کامیاب رہی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت نے مشکل حالات اور  تمام چیلنجز اور مسائل کا جوانمردی سے سامنا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مشکل حالات کے باوجود ایسی پالیسیاں بنائی گئی جس سے ملک کا خسارہ ختم ہوا۔ آج پاکستان معاشی خود انحصاری کے دور میں داخل ہو رہا ہے۔پی ٹی آئی حکومت نے گھمبیر صورتحال سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ برآمدات میں اضافہ کیا۔

مزید پڑھیں: ملک کے خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو حساب دینا ہو گا: وزیر خارجہ

اڑھائی سال بہت کم عرصہ ہونے کے باوجود وہ اقدامات اٹھائے جو40سالوں کے ادوار میں حکومتوں نے نہیں کئے۔وہ اپنے مختصر دورہ سرگودہا کے موقع پر چک نمبر 50شمالی میں سبابق ضلع ناظم و ایم این اے انعام الحق پراچہ کی رہائشگاہ پر پارلیمنٹرین اور مقامی پارٹی قائدین سے گفتگو کررہے تھے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت کی انقلابی پالیسیوں سے آج ملکی سٹاک مارکیٹ بلند سطح پر پہنچ چکی ہے۔ تاجروں میں سکون و اطمینان پایا جاتا ہے۔ پورے پنجاب سے شہریوں کو صحت کارڈز تقسیم کئے جارہے ہیں۔ کوئی بھی فرد کسی بھی اعلی ہسپتال کی علاج معالجہ کی سہولتوں سے استفادہ کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب رہی ہے اور اگلے اڑھائی سالوں میں مہنگائی، گڈگورنس اور انفراسٹرکچرپر خاص توجہ دی جائے گی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے مزید کہا کہ اب پاک اتھارٹی شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے متحرک ہو چکی ہے۔ ہر ایک کو پینے کے صاف پانی فراہم کیا جائے گااور عام آدمی کے مسائل کو حل کریں گے۔ انہوں نے سرگودہا کے پارلیمینٹیرین اور مقامی پارٹی قائدین کی سفارش پر پینے کے صاف پانی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

گورنر پنجاب نے مقامی پارٹی قائدین کی سفارش پر میٹروپولٹین کارپوریشن کی کارکردگی کو بہتر بنانے اورتمام وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے جلد اجلاس طلب کرے بیل آئوٹ پیکج کیلئے اقدامات اٹھانے کی بھی یقین دہانی کروائی ۔ انہوں نے پارلیمنٹرین اور مقامی پارٹی قائدین کی جانب سے علاقے کے عوام کو درپیش مسائل کو بغور سنا اور ان کے حل کی بھی یقین دہانی کروائی۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے