شیری رحمان

تباہی سرکار نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ تباہی سرکار نے عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ اب اس نااہل ٹولے سے چھٹکارے کے علاوہ کوئی راہ نجات نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار چیزیں اتنی مہنگی ہوگئی ہیں اور بے روزگاری بھی حد سے بڑھ رہی ہے۔ اس صورت حال میں عام شہری کا جینا محال ہوچکا ہے۔

پی پی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ تباہی سرکار سے پہلے چینی کی قیمت 55 روپے کلو تھی جو ان کی حکومت میں 115/120 کلو تک چلی گئی ہے۔ کابینہ نے چینی ایکسپورٹ کی اجازت شوگر ملز کو ایکسپورٹ سبسڈی دی جس سے چینی کی مصنوعی قلت پیدا کی گئی۔ پہلی بار چینی کی قیمتیں بڑھنے کے بعد کم نہیں ہو رہی۔ اس ساری صورتحال کے با وجود پھر بھی “صاف چلی شفاف چلی”؟

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے