لائن آف کنٹرول

بھارتی فوج کی شہری آبادی پر گولہ باری، ایک خاتون زخمی

راولپنڈی (پاک صحافت) بھارتی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں  18 سالہ لڑکی زخمی ہوگئی، جسے فوری طبی امداد دینے کے لئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز نے چڑی کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ  کی، جس میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے خود کار ہتھیار وں اور بھاری توپ خانے سے پولاس گاؤں کو نشانہ بنایا،  بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں انصاصدیقی نامی لڑکی  زخمی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے بھی  بھارتی فورسز کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے فائرنگ کرنے والی بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کی جوابی کاروائی کے نتیجے میں بزدل بھارتی فوج کے توپ خانے خاموش ہوگئے۔ خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے آئے دن سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے