سراج الحق

براڈ شیٹ پر پی ڈی ایم اور حکومت کامیاب لیکن بائیس کروڑ عوام ناکام ہوگئے، سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام کو بتایا جائے کہ یہ براڈ شیٹ  کیس کیا ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ براڈ شیٹ پر پی ڈی ایم اور حکومت  تو کامیاب ہوگئے لیکن بائیس کروڑ عوام ناکام ہوگئے۔  جماعت اسلامی کے سربراہ نے مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ براڈ شیٹ پر سو موٹو ایکشن لے کر حقائق سے عوام کو آگاہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے منصورہ میں ایک تقریب سے خطاب کیا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وفاق کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔ براڈ شیٹ کیس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے خواہ مقننہ ہو یا انتظامیہ اگر عدالتیں ناکام ہوں گی تو لوگ قانون اپنے ہاتھ میں لیں گے اس دن سے ڈرنا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ براڈ شیٹ پر سو موٹو ایکشن لے کر حقائق سے عوام کو آگاہ کرے، سپریم کورٹ پانامہ میں شامل 436 افراد کیخلاف ایکشن لیتی تو براڈ شیٹ کیس سامنے نہیں آتا۔ انہوں نے حکومت پر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم خوشحالی کی تعریف کریں کہ خوشحالی کس کو کہتے ہیں؟  حکومت کا قیمتیں بڑھانے والے اداروں پر کنٹرول ختم ہوچکاہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے