اپوزیشن رہنماؤں نے ہزارہ برادری سے متعلق وزیراعظم کے بیان کو افسوسناک قرار دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم عمران خان نےکے بیان میں اپوزیشن رہنماؤں نے برہمی کا اظہار کیا ہے اور اسے افسوسناک قرار دیا ہے،قوم بے رحم ،سنگدل اور نالائق وزیر اعظم کے رحم و کرم پر ہے۔عمران خان سانحہ مچھ کے متاثرین کی توہین کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران سانحہ مچھ کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کے مطالبات کو غیر آئینی قرار دیا اور شہدا کی تدفین کو وزیراعظم کی آمد سے مشروط کرنے کو بھی نامناسب قرار دیا جس پر انہیں اپوزیشن رہنماؤں کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: ہم حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں: شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم عمران خان کے اس بیان پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سانحہ مچھ کے متاثرین پر بلیک میلنگ کا الزام شرمناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سانحہ مچھ کے متاثرین کی توہین بند کریں۔

ان کا کہنا تھا سانحہ مچھ کے متاثرین کسی بے رحم اور خود غرض شخص سے انصاف کی امید نہ رکھیں۔ دوسری جانب سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کے سانحہ مچھ کے متاثرین سے متعلق بیان کی مذمت کی اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا ہزارہ برادری پر بلیک میلنگ کا الزام شرمناک ہے۔ عمران خان نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ واقعی کٹھ پتلی ہیں۔ عوام کے ووٹوں سے آنے والے وزیراعظم مظلوموں کے زخموں پر ایسے نمک نہیں چھڑکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ناجائز ، نااہل اور نالائق سیلیکٹڈ اپنے اقتدار میں رہنے کے تمام جواز کھو چکے ہیں۔جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے اس معاملے پر کہا کہ افسوس کی بات ہےکہ لوگوں کاایک معصوم مطالبہ ہےکہ وزیراعظم کوئٹہ آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج حکمران اپنے بھائیوں اورانسانیت کی خاطرایک گھنٹے کیلئے نہیں آسکتے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو یہ غلط فہمی ہے کہ یہ لاشیں ایک خاص برادری کی ہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے