ناسا

ناسا کے ہیلی کاپٹر کی مریخ کی فضا میں پرواز

نیو یارک (پاک صحافت) امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے مریخ کی فضا میں پرواز کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ناسا کی جانب سے انجینیوٹی ہیلی کاپٹر کو خلائی جہاز ’پرسیویرینس روور‘ کے ساتھ مریخ پر اتارا گیا تھا۔ ناسا کے مطابق پرسیویرینس روور اور انجینیوٹی ہیلی کاپٹر کو مریخ مشن کے تحت مریخ پر زندگی کے ممکنہ اثرات تلاش کرنے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی ایجنسی (ناسا) کے منی ایچر روبوٹ ہیلی کاپٹر “انجینیوٹی” نے مریخ کی سر زمین پر پرواز کر کے تاریخ رقم کردی، ہیلی کاپٹر کنٹرولڈ پرواز کے ساتھ مریخ پر پرواز کرنے والا پہلا ہیلی کاپٹر بن گیا۔ واضح رہے کہ چار  پاؤنڈ کے ہیلی کاپٹر نے مریخ کی فضا میں تین میٹر بلند ہو کر پرواز کی اور دوبارہ مریخ کی سطح پر لینڈ کر گیا، ہیلی کاپٹر نے اس دوران مریخ کی سرزمین پر بننے والے اپنے ہی عکس کی تصویر بھی بھیجی، جسے ناسا کی جانب سے مختلف سائٹس پر نشر بھی کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے