وائی فائی اسپیڈ

وائی فائی کی اسپیڈ بڑھانے کا آسان طریقا

کراچی (پاک صحافت) یہ ایک عام بات ہے کہ گھر میں وائی فائی استعمال کرنے والوں کی تعداد  بڑھ جانے کی صورت میں وائی فائی کی اسپیڈ سسٹ پڑ جاتی ہے، پاکستانیوں کا تو یہ  سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔بعض افراد اس سے پریشان بلکہ ذہنی جھنجھلاہٹ کا  بھی شکار ہوتے ہیں۔ تاہم گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہم آپ کو کچھ ایسی ٹپس بتانے جارہے ہیں جس سے آپ کے وائی فائی کی اسپیڈ تیز ہو سکتی ہے۔ سب اہم کام یہ ہوتا ہے کہ روٹر کو رکھنے کا بہترین مقام عام طور پر گھر کا درمیانی حصہ  ہوتا ہے جہاں اسے کسی میز یا شیلف پر اور  دیواروں سے دور رکھیں  کیونکہ پھر آپ انٹینا سیدھا اوپر کرسکتے ہیں۔

وائی فائی کی اسپیڈ تیز رکھنے کے لئے دوسرے روٹر کو  بھی گھر میں کسی بھی جگہ  رکھ دیں اس سے  وائی فائی سگنلز کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے میں مدد حاصل ہو سکتی ہے  ہیں۔ خیال رہے کہ اس پر نظر رکھیں کہ کونسی ڈیوائسز آپ کے نیٹ ورک کو استعمال کررہی ہیں، کیونکہ جتنی زیادہ ڈیوائسز ہوں گی انٹرنیٹ کی رفتار اتنی کم ہوگی لہذا غیر ضروری ڈیوائسز کے کنیکٹ ہونے سے بچنے  کے لیے  پاس ورڈ کا استعمال کریں۔

واضح رہے کہ روٹر کو ٹی وی اور فون کے ساتھ ساتھ دیگر برقی ڈیوائسز جیسے ایل ای ڈی لائٹس، اسپیکرز، مانیٹرز اور اے سی پاور کورڈ سے دور رکھنا بہتر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ  بلیوٹوتھ اسپیکر زبھی وائرلیس سگنلز کو متاثر کرتے ہیں، تو روٹر کو ایسے اسپیکر سے دور ہی رکھیں۔ اگر آپ مذکورہ ٹپس پر عمل کریں تو آپ وائی فائی کی سست اسپیڈ سے بچ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سوشل میڈیا کا بہت زیادہ استعمال نوجوانوں میں مایوسی اور ڈپریشن جیسے مسائل کی وجہ قرار

(پاک صحافت) سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال موجودہ عہد کے نوجوانوں میں مایوسی اور ڈپریشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے