بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں کا محاصرہ، سردی کے باعث لوگوں کی مشکلات میں شدید اضافہ ہوگیا

بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے متعدد علاقوں کا محاصرہ، سردی کے باعث لوگوں کی مشکلات میں شدید اضافہ ہوگیا

سرینگر (پاک صحافت) بھارتی فوجیوں نے شوپیاں اور کپواڑہ کے اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دیں جس کی وجہ سے سخت سردی میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، فوجیوں نے کپواڑہ کے علاقے دیور لالاب کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کردیا ۔

فوجیوں نے گزشتہ روز شوپیاں قصبے کے ایک محلے کا محاصرہ کیا تھا جس کا دائرہ دیگر علاقوں تک بڑھایا گیا، آخری اطلاعات تک مذکورہ علاقوں میں فوجی آپریشن جاری تھے۔

ادھر جموں وکشمیر ماس موومنٹ کی سرپرست فریدہ بہن جی اور چیئرمین مولوی بشیر احمد نے تنظیم کی طرف سے سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں تحریک آزادی کے معروف کارکن سجاد احمد کینو کو انکی شہادت کی 25ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

بھارتی فوجیوں نے اسلام آباد قصبے کے رہائشی سجاد احمد کینو کو 1996میں شہید کر دیا تھا، فریدہ بہن جی نے کہا کہ کشمیری اپنے عظیم شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور ان کے مشن کو ہر قیمت پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔

دوسری جانب بھارت کے ایک معروف فوجی تھنک ٹینک نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فوج ہر سال خودکشیوں، ایک دوسرے پر فائرنگ اوردیگر ناخوشگوار واقعات کی وجہ سے اپنے اہلکار کھو رہی ہے اور گزشتہ دو دہائیوں کے دوران فوجیوں کے اعصابی تناؤ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نئی دلی میں قائم تھینک ٹینک یونائٹڈ سروسز انسٹی ٹیوشن نے اپنی تحقیق میں کہا ہے کہ اس وقت بھارت کی نصف سے زائد فوج شدید اعصابی دباؤ کا شکار ہے۔

تحقیق میں نشاندہی کی گئی ہے کہ جونیئر کمیشنڈ افسروں اور اہلکاروں میں اعصابی تنائو کی بنیادی وجوہات میں چھٹی دینے میں تاخیر یا انکار ،ضرورت سے زیادہ مصروفیات، گھریلو مسائل ،سینئر حکام کی طرف سے توہین آمیز سلوک، عزت و وقار میں کمی، موبائل کے استعمال پر بلا جواز پابندی ، تفریحی سہولیات میں کمی، سینئرزاورجوئینرز اہلکاروں کے درمیان جھگڑے ، صحت کے مسائل، مالی مشکلات، ترقیوں میں غیر شفافیت اور ناقص خوراک کی فراہمی شامل ہے ۔

دریں اثنا کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے مرتب کردہ ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جنوری 2007سے 486بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے خود کشی کی ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سینکڑوں بھارتی فوجی اپنے ہی ساتھیوں کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ کے واقعات میں ہلاک ہو گئے، رپورٹ میں کہا گیا کہ اپنے اہلخانہ سے دور طویل عرصے تک مقبوضہ علاقے میں تعیناتی ، افسروں کی طرف سے چھٹیوں سے انکار اور توہین آمیز برتائو کے سبب بھارتی فوجیوں میں بڑے پیمانے پر ذہنی تنائو پایا جاتا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بے گناہ کشمیریوں کا بلا وجہ قتل ، گرفتاری ، تشدد اور دیگر مظالم کا احساس جرم بھی بھارتی فوجیوں کے اندر خود کشی جیسے انتہائی اقدام کی ایک وجہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

برٹش

برطانوی دعویٰ: ہم سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد کے لیے پوری کوشش کریں گے

پاک صحافت برطانوی نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن حکومت غزہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے