اقوام متحدہ کے بعد اب یورپی یونین نے بھی فلسطینی بچے کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

اقوام متحدہ کے بعد اب یورپی یونین نے بھی فلسطینی بچے کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا

اقوام متحدہ کے بعد اب یورپی یونین  نے بھی مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع گاؤں المغیر میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں فلسطینی بچے کے قتل کی مذمت کی ہے۔

ہفتے کے روز ایک اخباری بیان میں  فلسطین میں یورپی یونین کے نمائندے سویون کوہن وان برگسوف نے فائرنگ کے واقعے کی فوری تحقیقات کا آغاز کرنے اور اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں سے جواب طلب کرنے کا مطالبہ کیا، برگسوف نے کہا کہ بچوں کو بین الاقوامی قانون کے مطابق خصوصی تحفظ حاصل ہے۔

شمالی رام اللہ میں جمعہ کی شام کو ایک احتجاج کے دوران اس کے پیٹ میں براہ راست  گولی لگنے کے بعد ، 13 سالہ علی ایمن ابو علیا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

بچے کو تشویشناک حالت میں رام اللہ کے اسپتال لے جایا گیا  جہاں ڈاکٹروں نے اسے بچانے کے لئے گھنٹوں کوشش کی لیکن اس کے بعد اس کی موت ہوگئی۔

مغیرکے میئر امین ابو علیا کے مطابق، اسرائیلی فوج نے جمعہ کےروز دوپہر کے وقت المغیر گاؤں میں فلسطینی شہریوں پر پرتشدد حملہ کیا جب وہ علاقے میں ایک نئی غیر قانونی آباد کاری تعمیر کرنے کے اسرائیلی ارادوں کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

برٹش

برطانوی دعویٰ: ہم سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد کے لیے پوری کوشش کریں گے

پاک صحافت برطانوی نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن حکومت غزہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے