گلوکارہ کومل رضوی

گلوکارہ کومل رضوی کا اپنی ناکام ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی معروف گلوکارہ کومل رضوی نے اپنی ناکام ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو میں بتایا کہ اگر ایک لڑکی ازدواجی زندگی میں خود کو بے یارومددگار سمجھے تواس کا پڑھا لکھا ، مضبوط اور خود مختار ہونا معنی نہیں رکھتا۔ کومل رضوی نے بتایا کہ میں نے اپنے شوہر کو 6 سال برداشت کیا، وہ ذہنی طور پر بیمار تھا اور مجھ پر ہاتھ اٹھاتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے اپنی ناکام ازوداجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ شادی شدہ زندگی کے دوران کئی ماہ بھوکی سوئی کیوں کہ شوہر پیسے نہیں دیتا تھا، اس وقت عمان میں رہتی تھی اور کوئی کام بھی نہیں کرتی تھی۔ گلوکارہ نے مزید بتایا کہ میں 4 سال قید رہی اس دوران کبھی ٹیوشن پڑھا کر کچھ پیسے کمائے۔

واضح رہے کہ گلوکارہ کومل رضوی نے انٹرویو کے دوران مزید بتایا کہ ان مشکلات کے بعدمیں نے ٹھان لی کہ کچھ کرنا ہے جس کے بعد کورس کیا اور کھانا پکانا سیکھا، بعد ازاں میں عمان کے اسٹورز میں کھانا سپلائی کیا کرتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب شوہر نے مجھ پر تشدد کرکے زخمی کیا تو والدین کو شک ہوگیا اور انہوں نے مجھے واپس آنے کے لیے کہنا شروع کردیا،  پھر ایک دن والد آئے اور مجھے پاکستان واپس لے آئے۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے