قلی قطب شاہ

اردو کے پہلے صاحبِ دیوان شاعر محمد قلی قطب شاہ کا یوم وفات

حیدر آباد دکن (پاک صحافت )  اردو کے پہلے صاحبِ دیوان شاعر محمد قلی قطب شاہ کی آج برسی منائی جارہی ہے،  محمد قلی قطب شاہ 1565 ء میں پیدا ہوئے تھے،  تاریخی اوراق کے مطابق قلی قطب شاہ ہی وہ حکم راں تھے جنھوں نے حیدرآباد (دکن) شہر بسایا اور وہاں شہرہ آفاق یادگار چار مینار تعمیر کروائی۔  انہیں فنِ تعمیر سے خاص دل چسپی تھی جس کا ثبوت چار مینار، مشہور مکہ مسجد اور حیدرآباد شہر کی کئی دوسری عمارتیں ہیں۔  خیال رہے کہ اردو کے پہلے صاحبِ دیوان شاعر  21 جنوری 1611ء میں وفاقت پاگئے تھے۔

تاریخ کے اوراق کے مطابق اس باذوق حکم راں کو شعروادب سے خاص علاقہ تھا اور وہ فارسی، دکنی ، تلنگی اور اردو زبان میں شاعری کرتے تھے۔ ادب کے مؤرخین و تذکرہ نگاروں نے انھیں اردو کا پہلا صاحبِ دیوان شاعر لکھا ہے۔ ان کا دیوان ان کی وفات کے بعد ان کے جانشین سلطان محمد قطب شاہ نے مرتب کیا تھا جسے 1941ء میں ڈاکٹر محی الدین زور نے جدید ترتیب کے ساتھ شایع کیا۔

واضح رہے کہ قلی قطب شاہ نے پچاس ہزار سے زائد شعر کہے، سادگی اور شیرینی اس کے کلام کا جوہر ہے۔ تصوف اور عاشقانہ رنگ میں اشعار کہتا تھا۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ مرقع نگاری اور مناظرِ فطرت کے بیان کی بنیاد اسی نے رکھی جسے بعد میں آنے والے شعرا نے بھی اپنایا۔ محمد قلی قطب شاہ نے اس زمانے کی ہر صنفِ سخن میں طبع آزمائی کی، لیکن غزلیں خاص طور سے قابلِ توجہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے